urdu poetry
New latest Urdu Ghazal 2021 New latest Urdu Ghazal 2021 چھوڑ جانے کو مری راہ میں آتا کیوں ہے آ ہی جاتا ھے تو پھر چھوڑ کے جاتا کیوں ھے آسرا اجنبی دیوار بھی دے دیتی ھے یار شانے سے مرا ہاتھ ہٹاتا کیوں ھے روز ہاتھوں سے ترے گر کے فنا ہوتا ھوں دشتِِ ہستی سے مرا نقش اٹھاتا کیوں ھے کس سے پوچھوں کہ شبِ ماہ نہ آنے والا چاندنی بھیج کے اُمّید جگاتا کیوں ہے میں تو ویسے ہی تجھے مٹ کے ملا کرتا ھوں دل کے شیشے سے مرا عکس مٹاتا کیوں ہے رائگانی میں کئی بار خدا سے پوچھا میں اگر کچھ نہیں بنتا تو بناتا کیوں ہے اب تو اُس آخری انکار کو مدت گذری اب بھی اُس حسنِ جفا کیش سے ناتا کیوں ہے لے پھر اب خود ہی اُٹھا قضیہء دین و دنیا میری جب سُنتا نہیں ، بیچ میں لاتا کیوں ہے کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے کہیں آنکھیں، کہیں چہرا نہیں ہے یہاں سے کیوں کوئی بیگانہ گزرے یہ میرے خواب ہیں رستہ نہیں ہے جہاں پر تھے تری پلکوں کے سائے وہاں اب کوئی بھی سایا نہیں ہے زمانہ دیکھتا ہے ہر تماشہ یہ لڑکا کھیل سے تھکتا نہیں ہے ہزاروں شہر ہیں ہمراہ اس کے مسافر دشت میں تنہا نہیں ہے یہ کیسے خواب سے جاگی ہیں آنکھیں کسی منظر پہ دل جمتا نہیں ہ...