تیرے ہاتھ سے بنی گرم گرم چائے

 Tea Lover Poetry in Urdu 2021

Tea Lover Poetry in Urdu 2021
Tea Lover Poetry in Urdu 2021


کاش اس ٹھنڈ میں میسر ہو جائے

تیرے ہاتھ سے بنی گرم گرم چائے


تمہیں کیا پتہ دل نازک پر کیا گزارتی ہے 

اکیلے جب چائے پینی پڑتی ہے


‏چائے میری زندگی میں لازم ہے ایسے

عاشق کے لیے ہو محبوب کا دیدار ہو جیسے


مجھے لوگ بھی چائے کے جیسے ہی پسند ہیں

نا ضرورت سے زیادہ میٹھے نا ضرورت سے زیادہ کڑوے


اس نے کہا چائے ميں چينى کتنى ہو

ميں نے کہا ايک گھونٹ پى کر ديجئے


بچا کر رکھی ہے تیرے لیے چائے

شاید یہی سن کر تو ملاقات کو آئے


اپنے ہاتھوں سے جب چائے بنا دی اس نے

دل میں کچھ اور محبت بڑھا دی اس نے


چائے پینے والوں کا مزاج بھی چائے کے ذائقے کی طرح

میٹھا خوشبودار اور بے حد محبت بھرا ہوتا ہے


فرصت ملی تو آئیں گے اور پیئیں گے ضرور

سنا ہے چائے بناتی ہو تو فضا مہک اٹھتی ہے


مجھے روکنے کا کوٸی نیا بہانا بنا لینا

میں جانے کی ضد کروں تو تم چاۓ بنا لینا


خاموش دلوں کی صدا ہوتی ہے 

اب ہم آپ کو کیا بتائیں چائے کیا ہوتی ہے


کیا میں اس کو لکھ کر بھیجوں آؤ چائے پیتے ہیں 

کیا اس کو معلوم نہیں کہ موسم کتنا اچھا ہے


چائے کے کپ میں نظر آتی ہے صورت تیری

ہم اطمینان سے تجهے چسکیوں میں پیتے ہیں


گفتگو آپ سے وہ بھی صبح صبح، اجی جائے 

آنکھ کھلتے ہی ہم کو آپ نہیں چائے چاہئے


بڑھ جاتی ہے کچھ اور بھی مٹھاس 

تیری یاد ملا کر جو پی لوں کبھی چائے


مت پوچھ ساقی، ان کے میخانے کا پتہ 

ان کے شہر کی چائے بھی نشہ دیتی ہے


لوگ پتہ نہیں کیوں دل پہ مرتے ہیں

حلانکہ چائے زیادہ مزے کی ہوتی ہے

پھٹ رہا ہے سر درد سے اور پھر

ستم یہ کہ چائے بھی پوچھتا نہیں کوئی


کسی نے آنا بھی چاہا تو بھگا دیا ہم نے 

بسا کر⁩ چائے کو دل میں کرفیو لگا دیا ہم نے


خیال یار کو من میں بیٹھا کر چاۓ پی

ذرا سا روئے ذرا مسکرا کر چاۓ پی


مت پوچھ ساقی، ان کے میخانے کا پتہ 

ان کے شہر کی چائے بھی نشہ دیتی ہے



دل کو بہلانے کے لئے کچھ تو چاہئے

چاہ نہ سہی، تو چائے سہی



آج چائے کڑوی تھی بہت 

شاید تیرا لہجہ چکھا ہو گا



تیرے پیار میں ہوش گنوا بیٹھا ہوں

چائے بناتے ہوئے ہاتھ جلا بیٹھا ہوں



جب جب طبیعت میری گھبرائی ہے 

تب تب چائے ہی بس یاد آئی ہے


Tea Lover Poetry in Urdu 2021
Tea Lover Poetry in Urdu 2021



بچا کر رکھی ہے تیرے لیے چائے
شاید یہی سن کر تو ملاقات کو آئے




 


Comments

Popular posts from this blog

گُماں تم کو رستہ کٹ رہا ہے یقین مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہو

Sagar Siddiqui Ghazals - Best English Shayari & Ghazala Collection

ghazals || Mirza Ghalib ||