Bewafa shayari in urdu
Poetry by Bewafa 2021
Poetry by Bewafa 2021 |
تیری تمنا ، تیرا انتظار اور تنہا سا میں
تھک کر مسکرا دیا جب رو نہیں پایا
عشق وہ کھیل نہیں جو چھوٹے دل والے کھیلیں
روح تک کانپ جاتی ہے صدمے سہتے سہتے
نہیں ہے سنگ کوئی ہمسفر تو کیا ہوا
خاموشیاں ، ویرانیاں ، رسوائیاں تو ہیں
یاد آتے ہیں آج اُف گناہ کیا کئے
پہلا کہ محبت کر لی آخری یہ کہ تجھ سے کر لی
وہ جسے سمجھا تھا زندگی ، میری دھڑکنوں کا فریب تھا
مجھے مسکرانا سکھا کے وہ میری روح تک کو رلا گیا
عمر بھررہے تیری جستجو میں ہم
تو نہ ملا کسی کافر کو جنت کی طرح
کبھی کافر کبھی مجرم بنا شہر منافق میں
سزائے موت لی اس نے یہاں جس نے وفا مانگی
محبت دیکھی میں نے زمین کے لوگوں کی وصی
جہاں کچھ دام زیادہ ہوں وہاں لوگ بک جاتے ہیں
غم کی جاگیر وراثت میں ملی مجھ کو
اپنی جاگیر میں رہتا ہوں نوابوں کی طرح
نہ ہاتھ تھام سکے نہ پا سکے دامن
بہت قریب سے اٹھ کر بچھڑ گیا کوئی
وہ اس قدر اپنی ذات میں الجھا رہا محسن
کہ وہ کس کس کو بھول گیا اسے خبر نہ ہوئی
نہ شوق دیدار نہ فکر جدائی
کتنے خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جو محبت نہیں کرتے
مجھے معلوم ہے تم خوش بہت ہو اس جدائی سے
اب خیال رکھنا اپنا ، تمہیں تم جیسا نہ مل جائے
دل تھا اکیلا اورغم تھے ہزار
افسوس اکیلے کو مل کے ہزاروں نے لوٹا
غم بھی دئیے تو یوں کہ نہ واپس لئے کبھی
ان کے ہماری ذات پہ احسان ہی رہے
مجھے بھی سکھادو بھول جانے کا ہنر
مجھ سے راتوں کو اٹھ اٹھ کر رویا نہیں جاتا
جسم اس کا بھی مٹی کا ہے میری طرح
پھر کیوں میرا ہی دل تڑپتا ہے اس کے لئے
دھوکہ دینا تو محبت والوں کی رسم وفا ہے فراز
پھول خوشبو کے لئے ہوتے تو لوگ جنازے پہ نہ ڈالتے
کہتے تو جو دل کیا چیز ہے جاں بھی لٹا دیں گے
آج کہتے ہیں چھوڑدو ہاتھ میری عزت کا سوال ہے
اب وہ یاد بھی آئے تو چپ رہتے ہیں
کہ آنکھوں کو خبر ہوئی تو برس جائیں گی
کم بخت مانتا ہی نہیں دل اسے بھلانے کو
میں ہاتھ جوڑتا ہوں تو وہ پاؤں پڑ جاتا ہے
Comments